ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انا بھاگیہ اسکیم کے تحت چاول کی فراہمی میں کٹوتی پر اعتراض

انا بھاگیہ اسکیم کے تحت چاول کی فراہمی میں کٹوتی پر اعتراض

Wed, 11 Jul 2018 11:54:58    S.O. News Service

بنگلورو،11؍جولائی(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے حال ہی میں پیش کئے گئے بجٹ میں بی پی ایل راشن کارڈوں کے لئے انا بھاگیہ اسکیم کے تحت فراہم کئے جانے والے چاول کی مقدار کو سات کلو سے گھٹا کر پانچ کلو کئے جانے پر آج اسمبلی میں کانگریس رکن ڈاکٹر کے سدھاکر نے سخت اعتراض کیا۔

انہوں نے کہاکہ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کی آڑ میں غریبوں کو مہیا کرائے جانے والے اناج کو کم کرناکہاں تک جائز ہے؟۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ انا بھاگیہ اسکیم کے تحت راشن کی فراہمی کو کم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور سابقہ سدرامیا حکومت کی طرف سے جس طرح غریب خاندانوں سے وابستہ ہر فرد کو سات کلو چاول کے حساب سے اناج مہیا کرایا جا رہا تھا وہ برقرار رکھا جائے۔


Share: